0

علی پور کے دیہات سیلاب کی زد میں آگئے ہیں

تحصیل علی پورکا علاقہ 90 فیصد ڈوب گیا ھے اس کے دیہات سیت پور ، خانگڑھ ، ملک آرائیں ، سرکی ، کوٹلہ غلام شاہ ، کوٹلہ بخش ، پھل والا، بیٹ بلوچاں ، غریب شاہ والا ظاہر علی ، کوٹلہ اگر ، کندرالہ ، مسن کوٹ ، لنگرواہ۔ شاہی والہ ، اور اس سے ملحق تمام علاقے مکمل طور پر ڈوب چکے ہیں دس دس فٹ پانی میں گھرے ھوئے ہیں لوگ ریسکیو کے لیے بلا رہے ہیں اور ریسکیو ادارے مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں کوئی کسی کی مدد کے لیے نہیں جا رہا مذکورہ مواضعات کا علی پور سے زمینی اور مواصلاتی رابطہ منقطع ھو گیا ھے مقامی لوگ جو ریسکیو ھوکر محفوظ مقام پہ پہنچے میڈیا پرسن کو بتایا ھےوہاں پہ پھنسے لوگوں کا کسی سے رابطہ نہیں ہو پا رہا مذکورہ مواضعات کے لوگ مدد کےلئے چیخ و پکار رھے ہیں اور درختوں پر بیٹھے ہوئے ہیں ریسکیو کے لیے اوازیں دے رہے ہیں کوئی بچانے والا نہیں ہے متاثرین سیلاب مدد کے منتظر ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں