میری بیک پہ شہر بیت المقدس ھے اس کی عظمت مسجد اقصی سے ھے جس کا قرآن پاک میں ذکر آیا ھے اسے برکت والا کہا گیا ھے اس مسجد کی تعمیر حضرت سلیمان علیہ سلام نے جنوں سے کرائی بڑے بڑے پتھروں کو تراش خراش کر ترتیب سے بنایا گیا تھا جو آج بھی موجود ہیں اسی مقدس مقام پہ ھمارے آقائے کریم خاتم النبین حضور سرورعالم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے تمام انبیاء کرام کی امام فرمائی یہ شہر انبیا کا مسکن رھا ارض فلسطین ھمیشہ انبیاء کی سرزمین کہلائی ، برکت والی یہ مسجد مسلمانوں کا قبلہ اول رھی مسلمانوں نے اسے حضرت عمر فاروق کے دور خلافت میں فتح کیا
آج کل یہ شہر مسلمان ،عیسائی ،یہودیوں کا مسکن ھے یہودیوں کے پاس جدید اسلحہ ھے اس لیئے وہ یہاں طاقتور ہیں قابض ہیں جو چاہتے ہیں کر گزرتے ہیں عیسائی اور مسلمان یہاں غلام بنکر رھتے ہیں حکمرانی یہودی کرتے ہیں بیت المقدس پہ لڑائی ھزاروں سال پرانی ھے فائنل لڑائی اس شہر کے مقام لد پہ دجال اور حضرت عیسی علیہ سلام کے درمیان ھوگی تمام یہودیوں کا خاتمہ اسی مقام پہ ھوگا موجودہ حالات واقعات اس فائنل جنگ کیطرف اشارہ ہیں
حسین تونسوی
0