،،آج کی بات ،،
انسا نوں سے پیار محبت اور ضرورت مند انسا نوں کی مدد کے عمل کو ہر دین اور مذہب میں تحسین کی نظر سے دیکھا جا تا ہے لیکن دین اسلام نے خدمت انسانیت کو بہترین اخلاق اور عظیم عبادت قرار دیا ہے۔
بیوائوں یتیموں ،مسکینوں، ،مسافروں ، محتاجوں ،فقیروں غریبوں،بیماروں،معذوروں،قیدیوں اور مصیبت زدگان سے تعاون رب رحیم وکریم کو بے حد پسند ھے خدمت کا مقبول ترین اور سب سے پہلا نمبر بیمار کا ہے آپکے قرب وجوار میں اگر کوئی بیمار ھے علاج کےلئے پریشان ھے اپنی استطاعت سے بڑھ کر اسکی خدمت کریں اللہ پاک آپ کےلئے اتنی آسانیاں پیدا کردے گا اس کا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے اللہ پاک کی پوری مخلوق میں مومن کافر چرند پرند جانور سب کی خدمت اللہ پاک کے ہاں بہت ھی محبوب عمل ھے اسکا بے پناہ انگنت اجرثواب ھے جب آپ تعصب فرقہ پرستی رنگ ونسل سے بے نیاز ہو کر خدمت کرنے کو اپنی زندگی مشن بنا لیتے ہیں تب آپکو ملت خادم سے مخدوم بنادیتی ہے۔انسانیت کی خدمت بہترین اور افضل ترین عبادت ہے یہ شرف اللہ کے محبوب بندوں کو ملتا ھے جو بلاتفریق اسکی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں
حسین تونسوی
0