،،،،،،،،،،،،،، اعلان لاتعلقی باقی ھے ،،،،،،،،،،،،،
پنجاب حکومت نے تونسہ شریف کو ترقیاتی کاموں کےلئے مکمل نظر انداز کردیا ھے یہاں تک کہ چشمہ کنال میں اس کے حصہ کا پانی بھی بند کرکے دیگر نہروں کو دےدیا ھے ۔
چشمہ کنال ھمارے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ھے اس کا پانی ھماری فصلوں کےلئے ھماری زمینوں کےلئے ھمارے جانوروں کےلئے اور ھمارے لئے آب حیات کا درجہ رکھتا ھے ۔اسکا پانی دوسروں کو دینا لمحہ فکریہ ھے
لیہ تونسہ پل کا ھماری ترقی میں اھم کردار ھے اسے مسلسل نظر انداز کیا جارھا ھے ۔ ھزاروں لوگ امدورفت میں شدید مشکلات سے گزرتے ہیں دریا کو پل کے نیچے نہ موڑنے سے قیمتی زمینیں تباہ ھورھی ہیں ارباب اختیار کو اس کا احساس تک نہیں ھے ۔
تونسہ شریف کو ضلع بنانے سے اسکی پسماندگی ختم ھو سکتی ھے یہ خطہ ترقی کی نئی راہیں پا سکتا ھے مگر ضلع کو فنگشنل نہیں ھونے دیا جارھا ن لیگ کی حکومت نے قسم کھائی ھے کہ تونسہ بطور ضلع کسی صورت منظور نہیں ضلع بن جانے سے ھزاروں خاندانوں کو روزی کے مواقع حاصل ھوں گے اس کا بجٹ لغاری سرداروں اور کھوسہ سرداروں کی بجائے اس کے عوام پہ خرچ ھوگا پہاڑی ندی نالوں کے روٹ پختہ کرنے کےلئے آیا ھوا کروڑوں روپے کا بجٹ واپس کر دیا گیا ھے ۔
کوہ سلیمان میں ایک بڑا ڈیم بنانے کا منصوبہ لانچ ھوا تھا کوہ سلیمان کی ترقی میں اس کا کردار اھم تھا اسے ختم کردیا ھے ۔ بلوچستان اور پنجاب کو ملانے والی روڈ بارتھی سے آگے راڑہ شم تک بنانے کا منصوبہ بھی خاک ھوگیا ھے اسکی منظور شدہ رقم واپس کرادی گئی ھے ۔ تونسہ کے باسی بائی پاس کےلئے ترس گیئے ہیں گزشتہ 4 سال سے نقشہ پہ گھمایا جارھا ھے کبھی مغربی جانب تو کبھی مشرقی جانب اب تو کسی شہری کو کسی کی بات پہ اعتماد نہیں ھے ۔ سنگھڑ نالے کاپانی دریا میں ڈالنے کےلئے کمشنر صاحب کو خواجہ نظام المحمود صاحب نے متعدد بار لکھوایا کہ اس منصوبے پہ سنجیدہ ھوکر کام کیا جائے کیونکہ سنگھڑ نالے کی طغیانی سے ابادی کو خطرہ ھے اور لاکھوں کیوسک پانی فصلوں کو تباہ کر دیتا ھے مگر کچھ بھی نہیں ھوا دانش سکول کو فنگشنل کرنے سے مقامی لوگ خوش تھے مقامی لوگوں کو ملازمتیں ملیں گی کچھ غریبوں کے چولہے چل پڑیں گے مگر تاحال لوگ مایوس ہیں
تونسہ کے عوام یہ بات کہنے پہ حق بجانب ہیں کہ پنجاب حکومت صرف تونسہ کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کا کردار ادا کر رھی ھے تونسہ کو کوئی پراجیکٹ نہیں دیا گیا اور نہ ھی ترقیاتی کاموں میں شامل کیا گیا پس اب تو صرف اعلان لاتعلقی باقی رہ گیا ھے
سیاسی محفل
حافظ محمد حسین
تونسہ شریف
0