0

سرف اور یوریا کھاد سے تیار کردہ زہریلا دودھ

،،  تونسہ شریف کا نواحی قصبہ ٹبی قیصرانی میں مضر صحت کیمیکل ، یوریا کھاد ، بالصفا پاؤڈر ،اور سرف سے دودھ تیار کرنے والی ایک فیکٹری پکڑی گئی ھے بتایا گیا ھے کہ یہ فیکٹری رانا اقبال عرف بالا گجر نامی شخص کی ھے یہ فیکٹری کئی سالوں سے ٹبی قیصرانی میں قائم ہے جہاں ٹنوں کے حساب سے روزانہ مضر صحت جعلی دودھ تیار کرکے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں سپلائی کیا جاتا ہے ۔ معتبر ذرائع نے تصدیق کی ھے اس فیکٹری پہ سال میں صرف ایک مرتبہ چھاپہ مارا جاتا ھے جرمانے وغیرہ لگا کر پھر یہ کالا دھندہ شروع ھوجاتا ھے پولیس محکمہ فوڈ اتھارٹی خاموشی اختیار کرلیتے ہیں علاقہ مکین بھی کمزور ہیں یا پھر کسی مصلحت کی وجہ سے خاموشی اختیار کیے رھتے ہیں بالا گجر پیسے لگاتا بھی ھے اور کماتا بھی ھے شرم وحیاء سے اور خوف خدا سے اس کا دل خالی ھے پیسے لگا کر قانون کو بھی جھکا رکھا ھے اس لئے اس نے گھناؤنے بزنس کو عروج دیکر کروڑوں کما لئے ہیں کوٹھیاں بنگلے مارکیٹیں بنا لی ہیں افسوس ان شہریوں پہ جو اپنی آنکھوں سے اپنے بچوں کی مقتل گاہ دیکھتے رھے اور خاموش رھے جن جن بچوں نے یہ سرف سے تیار شدہ دودھ پیا ھے یہ کبھی بھی صحت مند جوان نہیں ھوپائیں گے انکی ھڈیوں تک اس کے اثرات پہنچ چکے ہیں یہ اندھیر نگری صرف تونسہ شریف میں نہیں ھے بلکہ ملک کے کونے کونے میں موجود ھے یہ اس لئے ھے قانون نہیں ھے عدالت نہیں ھے اس لئے مجرموں نے جرائم کی فیکٹریاں لگا لیں ہیں

،،بیانیہ ،،

حسین تونسوی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں