0

پاکستان میں غربت کی شرح بڑھ رھی ھے

2023
میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے (یواین ڈی پی) نے رپوٹ جاری کی ھے جس میں کہا گیا ھے کہ پاکستان میں غربت بڑھ رھی ھے مڈل کلاس سفید پوش طبقہ میں دس فی صد کمی ھوئی ھے یہ طبقہ غربت کی لکیر کے نیچے چلا گیا ھے یہ طبقہ پہلے 42 فی صد تھا اب 33 فی صد رہ گیا ھے سالانہ گیارہ فی صد لوگ غربت کے تنور میں جارھے ہیں
گزشتہ 15 سال سے لولی لنگڑی جمہوری حکومتیں چل رھی ہیں یہ حکومتیں بجٹ بناتے وقت غریبوں کو مد نظرنہیں رکھتیں اور نہ ھی غربت کےخاتمے پہ سنجیدہ ہیں صوبائی اور وفاقی حکومتیں غریبوں کو اوپر لانے کےلئے کوئی منصوبہ کامیابی سے لانچ نہیں کر سکیں ۔
سیاسی پارٹیاں اپنے اپنے منشور میں دعویٰ کرتی رھی ہیں مگر عملا غربت کے خاتمے پہ کچھ نہیں کرسکیں جس کی وجہ سے آج پاکستان میں 43 فیصد لوگ بمشکل دو وقت کا کھانا کھانے کی سکت رکھتے ہیں
حسین تونسوی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں