پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ھوا ھے یہ معاہدہ پوری دنیا میں پاکستان کی عزت شان وقار میں بلندی کا باعث بنا ھے مستقبل قریب میں عرب ریاستیں پاکستان کے ساتھ اس معاہدے میں شامل ھو جائیں گی خصوصا کویت، بحرین ، امارات ، قطر پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کریں گی کیونکہ یہ ریاستیں اپنا دفاعی انحصار امریکہ پہ کرتی تھی ہیں اب جب اسرائیل نے صرف ایک ھفتہ میں لبنان ، تیونس ، قطر ، فلسطین ، یمن ، شام ، پہ مسلسل حملے کیئے ہیں اسرائیل کے جارحانہ عزائم دیکھ کر عرب ریاستوں اپنے دفاع کےلئےنئے سرے سے غور کر رھی ہیں اسرائیل سے خطرہ محسوس کر رھی ہیں قطر حملے کے فورا بعد مسلم ممالک کے سربراہان کا اجلاس اس بات کا ثبوت تھا کہ اب مسلم ممالک کو اپنے دفاع کےلئے اتحاد کرنا چاہیئے۔ دیر آید درست کے مصداق اتحاد کی بات کی ھے قطر پہ حملے کی مذمت کی ھے گو کہ فلسطین کےلئے جراحت نہیں دکھا سکے مگر کچھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس کی ابتدا سعودی عرب نے کردی ھے اور پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا ھے سعودی سرمائے سے جدید لڑاکا طیارے بنیں گے فضاؤں کی نگرانی کا نظام جدید خطوط پہ استوار ھوگا چین کی جدید ٹیکنالوجی سے مسلم ممالک فائیدہ اٹھائیں گے اور اپنا دفاع مضبوط کریں گے ان سب کی آنکھیں کھل گئی ہیں عرب ریاستوں میں پاکستان کا کردار بہت اھمیت اختیار کرگیا ھے
پاکستان اس وقت بہترین سفارت کاری سے چین ، ایران ، سعودی عرب ، امریکہ کے ساتھ اعتماد کی فضا بحال کر لی ھے سفارت کاری میں انڈیا کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ھے میں نے آج انڈیا کے بہت سارے چینل کا وزٹ کیا ھے چیخ رھے تھے انڈیا پاکستان کی ترقی سے جلتا ھے اور منفی پروپیگنڈہ کرتا ھے اور کچھ پاکستانی نام نہاد دانشور انڈیا کے پروپگنڈہ سے متاثر ھوتے ہیں مگر پاکستان کی قیادت نے سفارت کاری سے ملک کا وقار بلند کیا ھے ۔ جلد خلیج کی ریاستیں پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کریں گی اور پاکستان پوری امت کو لیڈ کریگا انشاء اللہ فلسطین کا مسلہ بھی پاکستان کے ذریعے حل ھوگا
حسین تونسوی
میرے مضامین ، تبصرے ، تجزیئے ، ویڈیو، فوٹو https://bayaniya.com/
( بیانیہ ڈاٹ کام )
پہ دیکھے اور پڑھے جا سکتے ہیں
0