قافلہ استقامت اپنی منزل کی طرف رواں دواں ھے 50 ملکوں کے درجنوں درد مند لوگ جمع ھوئے ہیں اور غززہ کا محاصرہ توڑ کر انسانوں کو خوراک ادویات پانی لباس پہنچانے کا عزم کیئے ھوئے ہیں قافلہ استقامت دراصل عالمی قوتوں کے ضمیر کو دستک دینے کےلئے چلا ھے تاکہ دجالیوں کے مظالم سے مظلوم فلسطینیوں کو نجات مل سکے قافلہ کے مسافروں کو اچھی طرح معلوم ھے کہ ھمیں گرفتار کرکے قید کیا جاسکتا ھے ، ھمیں دوسرے ساحل پہ دھکیلا جاسکتا ھے ، ھمیں مزائیل سے حملہ کرکے شہید کیا جاسکتا ھےان سب خطرات کے باوجود پرعزم لوگ اپنی منزل کیطرف چل پڑے ہیں پاکستان سے 5 لوگ شامل ہیں جنکی قیادت سابق سینیٹر جماعت اسلامی کے راہنما مشتاق احمد خان Mushtaq Ahmad Khan کر رھے ہیں قافلہ استقامت کی حفاظت کےلئے دعاؤں کی درخواست ھے
حسین تونسوی
